3 اگست 2013 - 19:30
پشاور بس ٹرمینل کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی

پشاور بس ٹرمینل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

ابنا: پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر پشاور بس ٹرمینل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔ جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ موٹر سائیکل سواروں نے کی۔ جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

.......

/169